وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ برٹش کونسل کو اولیول امتحانات کیلئے این او سی جاری کر دیا، اولیول امتحانات 26 جولائی سے 6 اگست تک لےسکتےہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے لکھا کہ فیصلہ اولیول کے طلبہ کو اےلیول اور ایف اے/ایف ایس سی میں سہولت دے گا، جولائی میں امتحانات ہونااحسن قدم ہے میں خوش ہوں کہ کیمبرج انتظامات کر رہا ہے۔
We issued an NOC today to British Council allowing it to hold special O level exams from July 26 to August 6. This will facilitate O level students to start A level or FA/Fsc from September. This kind of exam in July is unprecedented and I am happy that Cambridge is arranging it pic.twitter.com/bYIikHAECD
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 27, 2021
ایک اور ٹوئٹ میں وزیرتعلیم نے کہا کہ وبائی امراض نے ہر شعبےخصوصاً تعلیم میں بےپناہ مشکلات پیدا کر دی ہیں تعلیم جاری رکھنے کیلئے ہم مشکل فیصلے کرتے رہے ہیں ہر فیصلے کے فائدے اور نقصان ہوتےہیں،طلباکی فلاح وبہبود زیادہ اہم ہے۔
This pandemic has created immense difficulties in all walks of life but specially in education. We have been taking difficult decisions to ensure that education/ learning continues. Every decision has pros and cons but for us the interest/welfare of students is always paramount
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 27, 2021