تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’ایک ماہ میں 10 لاکھ کرونا کٹس تیار کرسکتے ہیں‘

استنبول: ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوجا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کرونا کی تشخیص کرنے والی ایک لاکھ 15 ہزار کٹس موجود ہیں جبکہ ایک ماہ میں 10 لاکھ کٹس تیار کرسکتے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی صورت حال سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ترکی ایک ماہ میں 10 لاکھ  کرونا وائرس کی کٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک لاکھ 15 ہزار کٹس موجود ہیں جبکہ مشکل وقت میں بھی ہمارے ماہرین 20 لاکھ کٹس بنانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں کورونا سے ہلاکتیں چین سے بھی بڑھ گئیں

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم صرف بیرونِ ممالک سے آنے والوں کے ہی ٹیسٹ کررہے تھے، البتہ اب عام شہریوں کی اسکریننگ اور خون کے نمونے لیے جائیں گے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کے ٹیسٹ کے بعد کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ  سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں کرونا وائرس سے گزشتہ روز پہلے مریض کی موت ہوئی جس کی حکومت نے تصدیق کی اور بتایا کہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد بھی 98 تک پہنچ گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں اور حکومت کا ساتھ دیں، ترکی جلد ہی کرونا وائرس کو شکست دے گا۔

Comments

- Advertisement -