site
stats
کھیل

پاکستان کو ’پڑھے لکھے‘کرکٹرز کی ضرورت ہے: نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے والے بچے ٹیم میں آ رہے ہیں، اب پڑھے لکھے کرکٹرزکی بھی ضرورت ہے۔

لاہور میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل بورڈ آفیشلز سمیت کئی لوگوں نے تنقید کی لیکن نتائج سب کے سامنے ہیں کہ پہلا ایڈیشن کامیاب ثابت ہوا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ریجنل ٹیمیں بھی خریدیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ملک میں طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہیں ہوسکی ہے۔

نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں پڑھے لکھے اور قابل کرکٹرز کا سامنے آنا اس وقت ملک کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top