تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کینیڈین وزیر اعظم نے کرونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کا راز بتا دیا

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کرونا کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کا راز بتا دیا۔

جمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’ہمیں کرونا کے خلاف جنگ جلد ختم کرنے کے ضرورت ہے، یہ کامیابی ہم آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں‘۔

انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں فتح یا کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہمیں صرف ویکسین لگوانی ہوگی۔

انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کے حوالے سے جاننے کے لیے ابھی رابطہ کریں اور بتائیں کہ ہم ویکسی نیشن پر کیسے کام کریں اور تمام شہریوں کو خوراک فراہم کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں: کینیڈا کے وزیراعظم نے غیرملکیوں‌ کو خوش خبری سنادی

یاد رہے کہ کینیڈا کی حکومت نے شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت اب تک 2 کروڑ پچاس لاکھ 95 ہزار 421 شہریوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں اب تک کرونا کے 14 لاکھ 82 ہزار 659 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 14 لاکھ 28 ہزار 913 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 26 ہزار 864 کرونا کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -