منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی، منشا پاشا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پشا کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا بڑی غلطی ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا اور کہا کہ امید ہے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان کے سینئر آفیسرز کو کرونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی۔

اداکارہ منشا پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ماضی کی رنجشوں کو بھلا کر ہمیں اپنی بقا کی خاطر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد فیصل ایدھی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ آج فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، انہوں نے دو دن قبل ٹیسٹ کروایا تھا، وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ، فیصل ایدھی کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ 5 دن قبل فیصل ایدھی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، دو روز قبل انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں