کشمیرمیں آبادی تناسب کی تبدیلی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں آبادی تناسب تبدیلی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی کوشش کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے خلاف اقدام ہے، پاکستانی بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری کی توجہ کرونا وائرس پر مرکوز ہے بھارت اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ایجنڈے کو بڑھانے کے لیے اس موقع کا انتخاب قابل مذمت ہے، بھارت کو سیکیورٹی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔
We stand with the Kashmiris in rejecting this latest Indian attempt to alter the demography of IOJK. Pakistan will continue to expose Indian state terrorism & it's denial of the Kashmiris right to self determination
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 2, 2020
عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں آبادی تناسب بدلنے کی کوشش عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، نسل پرستانہ مودی حکومت کے اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارت کی خلاف ورزیوں کو روکے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔