site
stats
پاکستان

گورنر سندھ انتخابی مہم چلائیں گے تو انہیں روکا جائے گا، نثار کھوڑو

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی ملاقاتوں پر کوئی اعتراض نہیں البتہ اگر وہ مسلم لیگ کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے تو انہیں ہر فورم پر روکیں گے، عابد شیر علی بغیر پروٹوکول سندھ میں داخل ہوئے تو عوام انہیں خود بتائیں گے۔

لاڑکانہ میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ گورنر ریاست کا نمائندہ ہوتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم چلائیں، اگر گورنر سندھ نے سیاسی مہم چلائی تو انہیں ہر فورم پر روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پی پی مخالف اتحاد بنایا اس بار بھی وہ اپنا شوق پورا کرلے، ن لیگ کو ماضی کی طرح سندھ میں اس بات بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ موجودہ حکمران صوبائی خودمختاری پر یقین نہیں رکھتی۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ سے سندھ میں گیس کے نئے کنکشن دینے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ سی پیک کے 49 ارب روپے میں سے 6 فیصد حصہ رکھا گیا ہے جو مسلم لیگ دینے کو تیار نہیں۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ نوازشریف نے جو جلسوں میں پیسے دینے کا اعلان کیا وہ کوئی احسان نہیں کیونکہ یہ سندھ کے عوام کا ہی پیسہ ہے، صوبے میں جب تک لوڈشیڈنگ جاری رہے گی حکومت کو آئینہ دکھاتے رہیں گے ، وزیر بجلی و پانی نے سندھ کے عوام پر بجلی چوری کا الزام لگایا اب وہ بغیر پروٹوکول سندھ میں داخل ہوئے تو عوام انہیں بتائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ عدالت نے مزید کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف چارج شیٹ جاری کی مگر خدشہ ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کا وقت بڑھا کر معاملے کو طول دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top