منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

‘یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات کےخواہاں ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ‏اچھےتعلقات کےخواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی ‏جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغان امن عمل کےحوالے سے تازہ ترین پیشرفت پر گفتگو کی گئی، سفیر نے ‏خطےمیں امن واستحکام، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، ‏یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھےتعلقات کےخواہاں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں