منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کوخودانحصارملک میں بدلناچاہتی ہے ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کےطور پر ابھرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، گورنرسندھ عمران اسماعیل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل محمدسعیدبھی موجودتھے۔

وزیر اعظم نےقومی سیمینا’’ری سیٹنگ ری بوٹنگ پاکستان‘‘کےآخری سیشن کی سربراہی کی۔سیمینار میں ملکی غیر ملکی ماہرین،صنعت کاروں کےنمائندوں شریک ہوئے جب کہ سول ملٹری کے اعلیٰ افسران بھی سمینار میں شریک تھے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز اور این ڈی یو نے سفارشات پیش کیں۔ آئی سی ٹی سیکٹر پر سیمینار کے انعقاد پر وزیراعظم نے این ڈی یو کی ستائش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی سی ٹی سیکٹرمیں روزگار اور محصولات بڑھانےکی صلاحیت ہے، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگارکےبہت مواقع ہیں پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں