The news is by your side.

Advertisement

سری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے شاندار انتظامات کیے ہیں، مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کل ہونے والے ٹی 20 کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بہترین انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تیسرےٹی 20 میچ کے لیے شاندارانتظامات کئےجائیں گے، شائقین کل بہترین ماحول میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے سری لنکن ٹیم کے بہترین استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہا جائے اور اُن کی آمد ورفت کے لیے بہترین انتظامات بھی کیے جائیں۔

پڑھیں: سری لنکن ٹیم کی آمد، لاہورمیں بینرزسج گئے، کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں

شہباز شریف نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی واپسی سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ مزید ہموار ہوگی، مہمان ٹیم پاکستان سے امن ، پیار اور محبت کا پیغام لے کر جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز دبئی میں جاری تھی، سری لنکن بورڈ نے وعدہ کیا تھا کہ آخری ٹی 20 میچ اُن کی ٹیم لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلنے جائے گی۔

قذافی اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں مہمان کھلاڑیوں کے پوسٹر لگائے گئے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر شائقین ہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دو صفر سے سیریز اپنے نام کی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی سرفراز الیون کا جادو سر چڑھ کر بولا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں