تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو

برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، مذاکرات سے کشمیر کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ قوم سے خطاب کے ردعمل میں کیا، اپنے جاری بیان میں چیئرمین کمشیر کونسل ای یو علی رضا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے عمل میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن نہیں آسکتا، مسئلہ کشمیر ایک اہم موضوع ہے جس پر قیادت کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد دینی چاہیے، متوقع وزیر اعظم کے بیان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔


عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش


واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب کو عالمی میڈیا نے نمایاں طور پر نشر کیا اور ان کی تقریر کو پاکستان کے اگلے متوقع وزیرِ اعظم کی طرف سے ایک مثبت تقریر قرار دیا جارہا ہے تاہم بھارتی میڈیا اپنی روایتی شر انگیزی برقرار رکھتے ہوئے اس پر تنقید کر رہا ہے۔

دوسری طرف عمران خان نے اپنی تقریر میں بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا عندیہ دیا اور بھارت کے ساتھ بالخصوص تجارتی تعلقات بڑھانے کی بات کی، تاہم انھوں نے آگے بڑھنے کے لیے کشمیر کے پُر امن حل کی بھی بات کی جو شاید بھارت کے لیے قابل قبول نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -