The news is by your side.

Advertisement

’اکتوبر، نومبرمیں آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی درخواستیں دیں گے‘‘

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی درخواستیں دے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا یادگار لمحات ہیں، پاکستان کرکٹ کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ مسائل ختم ہورہے ہیں، بورڈ اور فرنچائزز مل کر کام کررہے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ ڈومیسک کرکٹ سیزن مکمل کرنے والا پاکستان دنیا کا واحد بورڈ ہے، کوویڈ کی صورت حال میں کرکٹ کرانے پر تعریف بھی ہونی چاہئے، اسپانسرز کا رسپانس بھی شاندار ہے، 6 ایسوسی ایشنز کے آئندہ ماہ اسپانسرز مکمل ہوجائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، میں اور چیئرمین اپنا کام کررہے ہیں، ہم اپنی کوشش میں اچھی گورننس کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہونا فطری بات ہے، تنقید ہر بورڈ پر ہوتی ہے اس کا کوئی ایشو نہیں ہے، دو سے تین ہفتوں میں ایسوسی ایشنز کی کمیٹیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم نے ابھی دو بڑے کام کرنا ہیں، توجہ فیوچر ٹور پروگرام اور آئی سی سی ایونٹس کے لیے پیشکش کرنے پر ہے، اکتوبر نومبر تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی درخواستیں دے دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں