تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ملک کےایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،راحیل شریف

کھاریاں: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج ملک کے ایک ایک انچ حصے کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے نزدیک واقع ”قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی” کا دورہ کیا اور مرکز کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے شروع کیے گئے تزئین وآرائش کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جونواں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشا اللہ پوری قوم کی مدد کے ساتھ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔

raheel-post-1

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے تا ہم پاکستان کے محب وطن عوام کی حمایت اور پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث اس جنگ میں بے مثل کامیابیاں حاصل کرسکے ہیں۔

raheel 2

آرمی چیف کے خطاب سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی(این سی ٹی سی) کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے آرمی چیف راحیل شریف کو بریفنگ دی،اس موقع غیرملکی عمائدین بھی موجود تھے۔

جنرل عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ یہ ادارہ اب تک دو لاکھ سے زائد فوجی جوانوں اور 3 ہزار8 سو 83 پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے جوانوں کو تربیت دے چکا ہے جب کہ اب تک 5 دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی جا چکی ہیں اِن ممالک میں چین،سعودی عرب،بحرین،سری لنکا،مالدیپ اور ترکی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے پاک فوج کے جوان بہتر مہارت اور جدید پیشہ ورانہ طریقے سے تربیت حاصل کر پائیں گے جب کہ پاکستان میں فوجی مشقوں کی غرض سے غیر ملکی افواج بھی اس سے استفادہ کرپائیں گے۔

Army will defend every inch of Pakistan… by arynews

بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے تمام فوجی افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے این سی ٹی سی کی تعریف کرتے ہوئے اُن افسران کی تعریف کی جنہوں نے مشکل اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوانوں کی جدید طرز پر جنگی تربیت کر کے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔

Comments

- Advertisement -