آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں کےدفاع کیلئے تیار ہے پاکستان کی خودمختاری کاہرقیمت پردفاع یقینی بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا جہاں خیرپورٹامے والی اور اسرانی میں تربیتی مشقیں دیکھیں، آرمی چیف نےمیکنائزڈدستوں کی جنگی مشقوں کامشاہدہ کیا۔
مشقوں میں فارمیشنزنےجارحانہ حکمت عملی کےآپریشن کیے، فارمیشن کےآپریشنل سائیکل بشمول جارحانہ کارروائیوں کاجائزہ لیا۔
آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے نظام کی فیلڈ فائرنگ کاجائزہ لیا۔ آرٹلری، ایئرڈیفنس کو پاک فضائیہ، کمبیکٹ ایوی ایشن کی سپورٹ شامل تھی۔ آرمی چیف نےجوانوں کےتربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں کےدفاع کیلئے تیار ہے پاکستان کی خودمختاری کاہرقیمت پردفاع یقینی بنائیں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطرات کو دیکھتے ہوئے تربیتی معیار کو مزید بہتربنانےکی ضرورت ہے دشمن کےتمام مذموم عزائم ناکام بنادیں گے۔