تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے داسو بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے داسو بس حادثے اور چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اپنے دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اسی لیے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن کےلیے کام کرتے ہوئے ہمیں دشمن کے عزائم ناکام بنانے ہوں گے، پاک چین اسٹراٹیجک تعاون میں خطرہ بننے والی سازشیں بھی ناکام بنانا ہوں گی۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کےلیے رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

داسو پاور پراجیکٹ کی بس کو حادثہ : پاکستان نے باردوی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا، حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے۔

Comments

- Advertisement -