ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ہم کشمیریوں کیلئے انصاف کی لڑائی لڑیں گے: شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کیا، ہم کشمیریوں کیلئے انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔

برطانوی شہر برمنگھم میں پی ٹی آئی کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون 2018 میں کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع ہوئی، رپورٹ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ضمیر کو جھنجوڑا گیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمانی گروپ نے بھی کشمیر کے مظالم پر رپورٹ تیار کی ہے، دورے کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

افغانستان میں قیام امن کیلئے سہولت کاری کا عمل جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، بھارت جتنی پابندیاں لگالے سوشل میڈیا کو پابند نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹا گیا اور سوئس بینکوں کو بھرا گیا، پی ٹی آئی کا مقصد کرسی اقتدار نہیں بلکہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھنا ہے، منزل کے حصول اور کامیابی کے لیے قوم کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برمنگھم کے لوگوں نے جس پیار کا مظاہرہ کیا اسے بھول نہیں پاؤں گا، اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے پر منتظمین کا شکر گزار ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں