لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین کو ملکی مفاد کا سوچنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق اور پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو اپنی فکر ہے ان کو ملک کے مفادات کا سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے، ایف اےٹی ایف سے متعلق 2بل کی منظوری تاریخی اقدام ہے، دہشت گردی کےخلاف22کروڑ پاکستانی افواج اور دیگر فورسز کے ساتھ ہیں۔
’وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی انسداد کروناپالیسی کامیاب رہی‘
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بےپناہ قربانیاں دیں، عوام عید سادگی سے منائیں اور ایس اوپیزپر عمل کریں گے۔
اسے قبل اپنے تازہ بیان میں وزریراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی انسداد کروناپالیسی کامیاب رہی، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عالمی سطح پر بھی وزیراعظم کے انسداد کروناویژن کو سراہا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کافی فائدہ ہوا ہے۔