The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو اپنےحلقے نہ چھوڑنے اور ضرورت مندوں کو راشن فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کومشکل گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ویڈیولنک پر گورنر ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو صوبے بالخصوص کراچی کےحالات پر بریفنگ دی اور بارشوں سےپیدا صورتحال سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ارکان کو اپنےحلقوں میں ریلیف کاموں میں حصہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنےحلقے نہ چھوڑیں اور ارکان لوگوں کوراشن اورضروری اشیاکی دستیابی کوممکن بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ منتخب ارکان ریسکیوٹیموں کی ہرممکن مدد کریں، کراچی کی عوام کومشکل گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے، کراچی کےمسائل کےحل کیلئےجامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں