بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

عزیز آباد سے اسلحے کی کھیپ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خورشید میموریل کے قریبی مکان سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر موصول ہونے والی اطلاعات کے بعد خورشید میموریل ہال سے 150 گز کے فاصلے پر موجود مکان نمبر 512 سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز کے مطابق متعلقہ مکان محمد عامر نامی شخص کا ہے اور یہاں لندن کے شرپسندوں نے اسلحہ کا ذخیرہ مکان میں موجود اسٹور روم کی عارضی دیوار کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔

عارضی دیوار کے کھدائی کے دوران وہاں سے اسلحے اور ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا، برآمد ہونے والے اسلحے میں 20 ایس ایم بمعہ 29 میگزین، 2 ایل ایم جیز ایک میگزین، ایک تھری جی، ایک سیون ایم ایم ، 3 اسنائپر رائفلز،  ایک عدد 22 نور پستول، 10 عدد بلٹ پروف جیکٹس اور مختلف اقسام کے 10 ہزار راؤنڈز شامل ہیں۔

یاد رہے کراچی میں گزشتہ 3 برس سے آپریشن جاری ہے اور اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحہ برآمد کیا ہے، گزشتہ برس عزیز آباد کے ہی علاقے سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور ڈی جی رینجرز نے اس اسلحے کا مقصد جنگ کرنا بتایا تھا۔

عزیز آباد اسلحے کا مقدمہ درج کر کے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھیجا گیا تاہم تفتیشی افسر نے کچھ ماہ بعد کیس بند کرنے کی درخواست دی جس کے بعد عدالت نے اس کیس کو بند کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں