کراچی: لانڈھی اور گلشن اقبال میں‌ رینجرز کے چھاپے، اسلحہ برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: لانڈھی اور گلشن اقبال میں‌ رینجرز کے چھاپے، اسلحہ برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے لانڈھی اور گلشن اقبال میں مکانات پر چھاپے مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،اسلحہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر پہلی کارروائی گلشن اقبال میں کی جہاں سے بڑی تعداد میں ایمونیشن قبضے میں کرلیا جو ایک گودام میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق برآمد کیے گئے ایمونیشن میں 8ایم ایم رائفل، کلاشنکوف اور اسنائپر رائفل کے رائونڈز شامل ہیں۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رینجرز نے دوسری کارروائی لانڈھی نمبر 4 کے علاقے میں کی جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کرنے کے لیے جمع کیا گیا تھا۔

ranger letter

رینجرز ترجمان کے مطابق مکان میں چھپائے گئے اسلحے میں 5 عدد ایس ایم جیز،ایک ایک عدد ایل ایم جی اور رپیٹر سمیت بڑی تعداد میں ایمونیشن شامل ہے۔

اسی سے متعلق : ایم کیوایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچراور اسلحہ برآمد ہوا،بریگیڈیئر خرم

رینجرز اعلامیہ کے مطابق چھاپہ مار کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی،ملزمان نے ماضی میں کی گئی دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کراچی میں بد امنی اور دہشت پھیلانے کی تیاری کے حوالے سے ہولناک انکشافات کیے، ملزمان سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائیوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں‌ مکان سے مدفون اسلحے کا ذخیرہ برآمد

واضح رہے اس سے قبل شاہ فیصل کالونی کے قبرستان، یونٹ 108 اور سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر گھر کے زیر زمین ٹینک سے بھی بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا،رینجرز کی شہر بھر میں کی گئی ان کارروائیوں کے باعث امن و امان کی صورت حال نہ صرف کنٹرول میں ہے بلکہ شہری بلا خوف و خطر اپنے معمولات زندگی کی انجام دہی میں مشغول ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں