ایم کیو ایم کے دو دفاتر سے اسلحہ برآمد،ترجمان رینجرز -
The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کے دو دفاتر سے اسلحہ برآمد،ترجمان رینجرز

کراچی : رینجرز نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ ناظم آباد گولیمار یونٹ اور سیکٹرنیو کراچی کے دفاتر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

Rangers in action at Golimar and New Karachi by arynews
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پہلے سے گرفتار شدہ ملزمان کی نشاندہی پرایم کیو ایم کے یونٹ آفس 167 کے لان اور سیکٹر آفس نیوکراچی کے قریب چھپایا گیا بڑی مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا ہے جو ممکنہ طور پر شہر میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

رینجرز برآمد کردہ اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئی اور جس کی فرانزک لیب میں جانچ پڑتال کی جائے گی تا کہ معلوم ہو سکے کہ یہ اسلحہ ماضی میں کی گئی کن کن دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہوا ہے۔

اسی سے متعلق : سرجانی سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ترجمان رینجرزکے مطابق دونوں مقامات سے برآمد ہونے والے اسلحےمیں ایک ایل ایم جی ،بارہ 7 ایم ایم رائفل،2ایس ایم جیز،4میگزینز،2500 ایس ایم جی کی گولیاں اور 7ایم ایم کے150راؤنڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کراچی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی رینجرز نےشہر سے گرفتار ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی پر شاہ فیصل ٹاؤن کے قبرستان،سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر گھر اور پاپوش میں بوسیدہ گھر کے زیر زمین ٹینک سمیت مکتلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں