The news is by your side.

Advertisement

متحدہ لندن کے یونٹ انچارج کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد

کراچی: سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ میں چھپایا ہوا اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم عرف وسیم ڈبل کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ واٹر بورڈ میں ملازم ہے۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ملزم نے کارکنوں کے نام پر جعلی لائسنس بنو کر اسلحہ خریدا اور اُسے آپریشن کے خوف سے زیرزمین چھپا دیا تھا، ملزم یونٹ انچارج کی حیثیت سے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملزم اس وقت ایم کیو ایم لندن کے یونٹ انچارج تھا جس کی نشاندہی پر 4 ریپیٹر، 3 پستول، ایک کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

پڑھیں: پانچ افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کا کارندہ ساتھی سمیت گرفتار، سندھ رینجرز

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیو کراچی سے گرفتار ہونے والا ایم کیو ایم لندن کا کارکن وسیم خواتین پر حملوں اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں