بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

پشاور سے نیٹو اور امریکی فورسز کے زیر استعمال اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : کسٹمز حکام نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کارروائی کرتے ہوئے امریکی اور ایساف فورسز کے زیر استعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کسٹمز حکام نے غیرملکی اسلحہ کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیٹو کے زیر استعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور ایساف فورسز کے زیر استعمال اسلحہ افغانستان سے پاکستان اسمگل کیا جارہا تھا۔

کسٹم حکام نے غیرملکی اسلحے کی اسمگلنگ سے متعلق بتایا کہ اسلحہ استعمال شدہ ہے اور ساید افغانستان میں سرینڈر شدہ افراد کا ہے۔

اس سے قبل بھی کسٹم حکام کی جانب سے غیرملکی اسلحے کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں عمل میں آتی رہی ہیں، ماضی میں کسٹم اہلکاروں نے پشاور سے کراچی اسمگل ہونے والی غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی تھی۔

غیر ملکی اسلحے میں 350 سے زائد شاٹ گن، آٹو میٹک گن ،پستول اور 55 ہزار گولیوں کے راؤنڈ شامل تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں