تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

اے سی لگانے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا، پہن کر گھومیں

ٹوکیو : انجینئرز نے شدید گرمی سے بچاو کےلیے انوکھا ایئر کنڈیشنر تیار کرلیا جسے پہن کر باہر بھی جایا سکتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا اور منفرد ایئر کنڈیشنر جاپانی انجینئرز سے تیار کیا ہے جس کے ذریعے اب گھر و دفتر سے باہر بھی اے سی کی ٹھنڈک سے لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

مذکورہ اے سی کو گردن اور کمر کے درمیان موجود مخوص جیب میں رکھا جائے گا اور یہ آلہ گردن پر تھرمو الیکٹرک کولنگ خارج کرے گا جو جسم کے درجہ حرارت کو گرمی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اے سی سردیوں میں جسم کے درحہ حرارت کو آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی کی جانب سے یہ چھوٹا سا اے سی اولمپکس 2020 کےلیے تیار کیا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس ایک سال تاخیر کا شکار ہوا تو کمپنی نے اے سی کو مارکیٹ میں لانچ کردیا۔

Comments

- Advertisement -