تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان کے 11 بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کوروناکیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ، سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ ، سربراہ قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامراکرام،سی ای اوڈریپ شریک ہوئے جبکہ صوبائی حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں این سی اوسی نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا عوامی مقامات، رش والی جگہوں پرفیس ماسک لازمی پہنیں جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک لازمی پہننا ہو گا۔

اس حوالے سے این سی او سی نے صوبوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ صوبے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کوروناکیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا، جن میں کوئٹہ،لاہور،راولپنڈی ، کراچی، ملتان، پشاور، حیدرآباد، اسلام آباد،گلگت ،مظفرآباد شامل ہیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ،مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ ہواہے، بازار،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹ میں ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

یاد رہے گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے ،کورونا وبا کی دوسری لہرمیں اموات بھی بڑھ رہی ہیں، کورونا وبا کی دوسری لہر سےنمٹنےکیلئےایس اوپیز پر سختی سےعمل کرناہوگا۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں یومیہ کوروناکیسزکی تعداد400سےبڑھ کر700ہوگئی، حکومت کومجبوری میں سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -