پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

آئندہ ہفتے سے کراچی میں گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد والے ہوشیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے دو دن بعد شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کردی ہے، پارہ چالیس ڈگری سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں خبردار کیا ہے کہ آنے والے کچھ دن کراچی کے شہریوں کے لیے سخت آزمائش کے ثابت ہو سکتے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی نئی لہر درجہ حرارت کو چالیس سینٹی گریڈ سے اوپر لے جائے گی، سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی، ایسے میں شہری گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسلام آباد،لاہور کراچی،پشاوراور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب زیادہ درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ نورپورتھل اوربھکر میں ریکارڈ کیا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں