The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگیا

کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد سندھ میں بھی موسم کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمے موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں منفی 7، دلبندین میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری ریکارڈ ہوا اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے شہر تربت میں کم سےکم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں