کراچی : سمندری طوفان’وایو کا سسٹم کمزور پڑتے ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ، شہر میں آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان’وایو‘ کا سسٹم کمزور پڑگیا اور کراچی کا موسم معمول پر آگیا، شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کاتناسب 54 فیصد ہے جبکہ جنوب مشرق کی جانب سے ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، میرپور خاص ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز / گردآلودہواوٗں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ روز امندری طوفان وایو کے کراچی کی ساحلی پٹی پر اثرات نظر آنے لگے ، ہاکس بے، سینڈزپٹ پر سمندر کا پانی سڑک پر آگیا جبکہ سمندری لہروں سے کئی ہٹس میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
مزید پڑھیں : طوفان کے اثرات، کراچی کے سمندر میں طغیانی، پانی کنارے سے سڑک پر آگیا
رپورٹ کے مطابق پانی دور تک آنے کے باعث سڑک پر کھڑی متعدد گاڑیاں بھی دھنس گئی تھیں اور کئی جگہوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔
یاد رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان وایو کے آئندہ 48 گھنٹوں میں ایک مرتبہ پھر گجرات سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان وایو ایک بار پھر سے ریاست گجرات کی جانب رخ کررہا ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں گجرات کے سمندر سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔ 17 اور 18 جون کو گجرات کے ضلع کَچھ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔