پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں پارہ ہائی رہے گا: محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں پارہ ہائی رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق آج درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔

محمکہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی ۔اگلے دو سے تین دن کے دوران کراچی میں موسم گرم اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان
ہے۔

گرمی کی اس حالیہ لہر کے حوالے سے طبی ماہرین کاکہناہےکہ شہری گرمی سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں، اور دوپہر 12 سے شام پانچ بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحق پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو،جیکب آباداور سکھرمیں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ حیدرآباد لسبیلہ،اورتربت میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گرمی یہ حالیہ لہر جمعے کے روز شروع ہوئی تھی جس کی شدت سے بچنے کے لئے شہر کی مرکزی شاہراوٗں پر مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے طبی امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ماہ رمضان میں آنے والی گرمی کی لہرکے نتیجے میں سینکڑوں شہری جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں افراد مختلف امراض کا بھی شکار ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں