The news is by your side.

Advertisement

آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پربرفباری کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعے اور ہفتے کوبالائی اوروسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ظاہر کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں‌ بارش جب کہ پہاڑی علاقوں‌ میں‌ برف گرے ہے. شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چندمقامات پر بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کوبالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ میں بارش ہوگی. گلگت بلتستان، کشمیر، فاٹا میں چندمقامات پر بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

ماہرین کے مطابق بدلتے موسم کے ساتھ بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیرمیں پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے، البتہ اس کی شدت کم رہے گی.

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیش تر بالائی علاقوں میں موسم سرد رہے گا، جب کہ کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد،راولپنڈی میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے.

آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا‘ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر، فاٹا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپورڈویژن اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا. البتہ ملک کے بیش تر حصوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

یاد رہے کہ موسم میں آنے والے تبدیلی کے بعد ملک کے شہری علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں