The news is by your side.

Advertisement

کہیں گرمی کہیں بارش- آج مغربی ہواوٗں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہورہا ہے

کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج شام سے ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب بالائی علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج بروز پیرشام تک پاکستان میں داخل ہوگاجس کی وجہ سے آج شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفےوقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سوموار سے بدھ کے دوران تیز اورگرد آلودہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیر سےجمعرات کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھانپ دیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں