کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ،جبکہ گلگت بلتستان ، کشمیر ، ہزارہ ، راولپنڈی ، بہاولپور لاہور ، گوجرانولہ ڈویژن میں مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہواوں کے ساتھ مزید ہلکی بارش متوقع ہے ۔
اگلے تین سے چار روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، کل جمعے کے روز میدانی علاقوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ دہ پڈعیدن میں پارہ45 ڈگری سینٹی گریڈ،جبکہ اندورن سندھ کے مختلف علاقوں میرپورخاص،حیدرآباد،دادو میں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوںکے دوران ہوا میںنمی کا تناسب برقرار رہے گا۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: پٹن29، پاراچنار، کالام25، دیر23، چترال18، میرکھانی15، دروش، لوہر دیر14، مالم جبہ13، سیدوشریف08، بنوں06، بالاکوٹ02، کاکول، پشاور01۔ بلوچستان: لسبیلا29، خصدار01۔ سندھ: پڈعیدن 23، دادو18، شہید بینظیرآباد15، سکھر01۔ گلگت بلتستان: گوپس 11،بگروٹ05، استور04، گلگت01۔ پنجاب: سیالکوٹ04، بہاولپور03، گوجرانوالہ02، ڈی جی خان01۔ کشمیر: کوٹلی ، مظفر آباد 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔