The news is by your side.

Advertisement

موسمی صورتحال، کراچی کے شہری ہوجائیں تیار!

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں موسم گرم رہے گا، جبکہ صبح کے آغاز سے سورج کی ہلکی تپش محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں میں مطلع صاف اور موسم گرم رہے گا۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35-37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ گرم موسم کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے، اس کے علاوہ غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنا بھی احتیاطی تدابیر میں سے ایک ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں