کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب71 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 13 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔
مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، میرپور خاص، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔