The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 4 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام تک کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، گرمی کا زور مزید 3 سے 4 روز تک رہے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہوسکتا ہے جبکہ 25 ستمبر سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں