The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، آج شہرکا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد، رفتار6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب شہریوں کو گرمی زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گرمی کی حالیہ لہر8 سے 10 دن برقرار رہنے کا امکان ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

کراچی میں 15 جون تک موسم گرم اورمرطوب رہے گا

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں