The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل چکا ہے تاہم آج بھی شہر قائد کا موسم گرم اورخشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بنظیرآباد میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدرآباد اور جیکب آباد میں 44 اور سکھر میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام نواب شاہ رہا جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں