کراچی (09 فروری 2026): شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہم ملک کے بیش تر علاقوں میں آج کہیں کہیں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شہر میں کم از کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی ہے، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شمال مشرق سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فی صد ہے، اے کیو آئی کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت ہے، فضا میں آلودگی کے ذرات 152 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں، اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دسویں نمبر پر ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، کشمیر، گلگت بلتستان میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد، پشاور، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، جھنگ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا، جب کہ ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


