The news is by your side.

Advertisement

آئندہ 2 دن میں موسم خوشگوار ہونے کی پیشگوئی

کراچی: ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے لیکن محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے میدانی علاقوں میں کل تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ میدانی علاقوں میں پارہ 45 سے 52 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

البتہ چھٹی کے دن بعض شہروں میں موسم خوشگوار ہونے کی پیش گوئی ہے۔ اتوار سے اسلام آباد ،راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، کوہاٹ میں بادلوں کے برسنے کی امید ہے۔

لاہور کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔ گجرانوالہ میں درجہ حرارت 46، فیصل آباد میں 46 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں