منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

آئندہ 24گھنٹے میں مون سون کی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی سمیت کئی شہروں میں حبس اور گرم موسم سے روزے دار پریشان ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے میں مون سون کی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد کراچی ،لاہور ،راولپنڈی سمیت کئی علاقوں میں گرم موسم روزے داروں کے لئے امتحان بن گیا، کراچی میں بارشوں کے بعد شدید گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا، ہوائیں نہ چلنے سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں شدید مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، ہواؤں کا نیا سلسلہ ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل (ہفتہ) سے سوموارکے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کُرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

کل (ہفتہ) سے سوموارکے دوران ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔کل (ہفتہ) سے سوموارکے دوران گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔ تاہم آج (شام/رات) سے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کُرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیںتیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں