اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ہنگو، کرک، کوہاٹ، کرم میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات میں چند مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
شہر قائد میں صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال سمیت شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سندھ کے اکثر مقامات پر بھی موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔