site
stats
پاکستان

کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

کراچی: شہرقائد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گااور گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں گرمی کی لہر میں مزید تیزی آئی ہےاورکراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت اندون سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں شہرکا مطلع صاف رہے گا اور بعض مقامات پرہلکے بادل چھا ئے رہیں گے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے جن میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ دو روز میں اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top