تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شادی سے کچھ لمحہ قبل خوفناک حادثہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر

نئی دہلی : دلہن رخصت کرکے گھر جانے والے باراتیوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، دولہا کا دوست ہلاک اور متعدد مہمان زخمی ہوگئے تاہم دلہن نے موت کو چکما دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں انتہائی مصروف ترین ہائی وے پر اس وقت رونما ہوا جب دلہن گاڑی کی چھت سے باہر نکل کر خوشی میں رقص کررہی تھی۔

دلہن کے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتیوں کا مجمعہ دلہا دلہن کی گاڑی کے ارد گرد جمع ہے اور تیز آواز میں بجتے گانوں پر دلہن ڈانس کررہی ہے کہ اچانک گاڑی ٹکرانے کی خوفناک آواز آتی ہے اور دولہا کا کزن ہوا میں اڑتا ہوا نظر آتا ہے۔

عقب سے آتی ہوئی تیز رفتار دلہا دلہن کی گاڑی سے ٹکرائی تھی جس کے باعث دلہا کا پراموڈ نامی کزن موقع پر ہی دم توڑ گیا اور دیگر مہمان شدید زخمی ہوگئے البتہ دلہن (نام : ہیما) موت کو چکما دینے میں کامیاب رہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی مہمانوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

پولیس نے حادثے کا باعث بننے والی گاڑی برآمد کرلی ہے تاہم ڈرائیور مبینہ طور پر اب بھی لاپتہ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور جلد ہی مل جائے گا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -