تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خیبرپختونخوا میں کرونا کی بگڑتی صورت حال، تقریبات پر پابندی عائد

پشاور: خیبرپختونخوا میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کی جانب سے گھر میں اور باہر (ان ڈور، آؤٹ ڈور) شادی سمیت دیگر تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا  اعلامیہ جاری کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور، چار سدہ، صوابی، لوئر دیر، کوہاٹ اور نوشہرہ میں کسی بھی قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں مردان، سوات، مالا کنڈ، اپر دیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، باجوڑ اور ضلع خیبر میں بھی تقریبات پر پابندی ہوگی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں کرونا کیسز می شرح 8 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں بھی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر کے بعد پشاور میں بھی کرونا کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، حکومت نے کیسز کی روک تھام کے لیے  عوام پر مختلف پابندیاں عائد کیں اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

- Advertisement -