آپ نے آن لائن خریداری کے دوران دھوکہ دہی اور جعل سازی کے واقعات تو سنے ہی ہوں گے اور ایسا تو عموماً ہوتا ہے کہ جو اشیا تصاویر کو دیکھ کر پسند کی جائیں وہ پیکنگ میں نہیں ہوتیں۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن خریداری کے دوران ایک دلہن کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، لڑکی نے تصاویر کو دیکھ کر جو شادی کا جوڑا پسند کیا وہ پیکنگ میں موجود ہی نہیں تھا، پارسل کھونے پر خاتون کے ہوش اڑ گئے اور وہ شدید صدمے کا شکار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کی آئندہ مہینوں میں شادی ہے جس کے لیے اس نے شادی کا عروسی لباس آرڈر کیا تھا، دلہن کا کہنا ہے کہ اس نے یہ جوڑا 60 پاؤنڈ میں خریدا لیکن جس کپڑے کے میں نے پیسے دیے وہ مجھے نہیں ملے۔
23 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس صورت حال کے باعث میرا دل ٹوٹ گیا اور خوشیاں چھن گئیں، لیکن آن لائن کمپنی کو شکایت درج کروانے پر مجھے رقم واپس مل گئی، اس دوران تھوڑی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
دلہن کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی مجھ سے کپڑے میں لپٹی اصل پیکنگ اور ڈبے کا مطالبہ کررہے تھے جو میرے پاس موجود ہی نہیں تھے کیوں کہ پارسل کھلونے کے بعد میں نے کچرا سمجھ کر اسے پھینک دیا تھا۔