ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

شادی میں فائرنگ کرنے والا دولہا پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اپنی شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا دولہا مشکل میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا دولہا پکڑا گیا۔ گزشتہ روز بلدیہ محلہ کمہارواڑہ میں شادی میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

گرفتار دولہا نے اپنی شادی میں 2ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے انور سلطانہ نامی ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی، گرفتار ملزم  کی شناخت ارباز خان کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں