اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

شادی کا لہنگا کروڑوں کا نہیں، خوشی کے مارے زبان پھسل گئی، ڈاکٹر نبیحہ

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شادی کا لہنگا کروڑوں کا نہیں تھا، خوشی کے مارے زبان پھسل گئی۔

نئی نویلی دلہن بننے والی نبیحہ علی خان ان دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت بتانے کے باعث خبروں میں ہیں، سوشل میڈیا پر انھیں اس حوالے سے کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انھوں نے وڈیو میں وضاحت پیش کی ہے۔

ڈاکٹرنبیحہ علی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ زبان پھسلنا بھی کوئی چیز ہوتی ہے، بندہ کبھی کبھی اتنا خوش ہوتا ہے کہ وہ لاکھوں روپے کی چیزیں کروڑوں روپے کی بتادیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشی خان نے ڈاکٹر نبیحہ کو جیولری کی قیمت بتانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

خود سے کئی سال چھوٹے دیرینہ دوست سے شادی کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے صارفین سے شکوہ بھی کیا کہ آپ لوگوں نے اس چیز کو تو مذاق ہی بنالیا ہے۔

انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کروڑ کا ڈریس پہنوں ڈھائی سو کروڑ کا ڈریس پہنوں، میں 50 کروڑ کا ڈریس پہنوں آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔

نبیحہ علی خان نے کہا کہ پتا نہیں میں نے ایک کروڑ روپے کا لہنگا جو پہن لیا، اصل میں مجھے کروڑوں ہی آتے ہیں خواب میں کروڑوں کی ہی بات کرتی ہوں اور جو چیز میں نے پہن لی وہ کروڑوں کی ہوجاتی ہے۔

آخر میں انھوں نے اپنی زبان پھسلنے پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹینشن کی کیا بات ہے کبھی خوش ہوجایا کریں، اس طرح نہ کیا کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں