تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سیلاب کے باوجود لڑکا دلہن لے جانے پر بضد، رخصتی کیسے ہوئی؟ دلچسپ ویڈیو

نئی دہلی : شدید بارشوں کے باعث ریاست بہار میں سیلابی صورتحال نے دلہا کو کشتیوں میں بارات لےجانے پر مجبور کردیا، کشتیوں میں بارات اور دلہن کی رخصتی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مون سون بارشوں کے باعث دریا بھپرے تو کئی گاؤں زیر آب آگئے لیکن دلہا کو اپنی دلہن کی رخصتی سے نہ روک سکے۔

ضلع سمستی پور کے گاؤں گوبرسیتہا ان دنوں سیلاب کے باعث زیر آب آیا ہوا ہے لیکن دلہا نے اپنی شادی کےلیے تین کشیتاں بک کیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

الیکشن میں کامیابی اور شادی! دلہن کی ہیلی کاپٹر میں سسرال آمد

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن رخصت ہونے کے بعد اپنی سسرال بھی انہی کشتیوں میں سوار ہوکر جارہی ہے جس میں بارات آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -