The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں رمضان المبارک سے قبل بچت بازار سج گیا

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری! آے آروآئی نیوز اور اے آروائی ڈیجیٹل کے تعاون سے رمضان المبارک سے پہلے ہی بچت بازار سجادیا گیا۔ بچت بازار نے آغاز سے ہی شہریوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

مہنگائی کی اس لہر میں ہر شئے کے دام آسمان سے باتیں کرتی دیکھائی دیتی ہیں ایسے میں کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں لگے بچت بازار نےشہریوں کی توجہ حاصل کر لی۔

اے آروآئی نیوز اور آے آروآئی ڈیجیٹل اس بچت بازار کے میڈیا پارٹنر ہیں۔ بچت بازار کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کا کہنا تھا کہ کوششں کریں گے کہ اس طرح کے بچت بازار پورے سندھ میں لگائے جائیں تاکہ عوام مہنگائی کے کندھوں سےمہنگائی کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

منتظمین کے مطابق بچت بازار میں کپڑے، جوتے، برتن سمیت کھانے پینے کی اشیاء اور پانچ سو زائد اسٹال کےساتھ ساتھ فری وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں