تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی، عجیب و غریب سمندری مخلوق، لوگ خوفزدہ

کراچی: عجیب و غریب سمندری مخلوق نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہی گیر نے ایک ایسی عجیب و غریب سمندری مخلوق پکڑی جس کا سر آکٹوپس جیسا ہے، تین ٹانگیں اور دکھنے میں انتہائی خوفناک ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس پراسرار مخلوق کی کشتی پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کی یہ مخلوق سمندر میں ادھر ادھر تیر رہی تھی۔

اس مخلوق سے پیچھے آتی آوازوں کو بھی سنا گیا جس پر لوگ کہہ رہے ہیں یہ کیا ہے؟کیا آپ نے دیکھا ہے؟

ویڈیو کو تقریباً 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور بہت سےلوگوں نے اس کو دیکھنے کے بعد اس عجیب و غریب مخلوق سے متعلق مختلف آرا قائم کیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ آکٹوپس ہے اور کچھ گلہری کا مرکب خیال کرنے لگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلپائن میں ایک ساحلی مقام پر پراسرار سمندری مخلوق کا ڈھانچہ بہہ کر آگیا جس کے بعد وہاں رہنے والوں میں دہشت پھیل گئی۔

یہ واقعہ ماسین شہر کے قریب واقع جزیرے لیٹے آئی لینڈ پر پیش آیا تھا جہاں ساحل پر 32 فٹ لمبے نامعلوم سمندری مخلوق کا ڈھانچہ بہہ کر آگیا اور لوگ اس دریافت پر خوفزدہ ہوگئے تھے۔

فلپائنی حکام نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ اب تک اس سمندری مخلوق کو شناخت نہیں کرسکے جس کی وجہ اس کا جسم بری طرح سڑ جانا ہے۔

Comments

- Advertisement -